حسد اور منافقت نے شوبز انڈسٹری کا زیادہ بیڑہ غرق کیا ہے‘ جگن کاظم

12:01 PM, 21 Mar, 2020

لاہور:نامور اداکارہ جگن کاظم نے کہا ہے کہ حسد اور منافقت نے شوبز انڈسٹری کا زیادہ بیڑہ غرق کیا ہے، حسد اورمنافقت ہر دور میں تھی لیکن اب یہ اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے ۔ 

انہوں نے کہا کہ یہاں لوگ سامنے بیٹھ کر ایک دوسرے کی تعریفیں کررہے ہوتے ہیں اور پیٹھ پیچھے برائیاں شروع کر دی جاتی ہیں،مجھے ایسے لوگوں سے سخت چڑ ہے اور یہ لوگ کبھی کسی کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی اچھا ہے تو اسے اچھا کہیں اور اگر کسی میں کوئی برائی ہے تو اسے اس کے منہ بتانا چاہیے ۔

میری رائے کے مطابق شوبز انڈسٹری کے حالات منافق لوگوں کی وجہ سے زیادہ خراب ہوئے ہیں ۔

مزیدخبریں