اسلام آباد:پمز ہسپتال میں زیرعلاج تیسرے مریض نے بھی کورونا کو شکست دیدی،برطانیہ کا سفر کرنے والا شخص صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہوگیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کا سفر کرنے والے میاں بیوی میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس پر انہیں آئسولیشن وارڈ میں داخل کیاگیا تھا،برطانیہ کا سفر کرنے والا شخص صحت یاب ہو کر گھر روانہ ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ شنبم کی حالت بہتر نہ ہوسکی،خاتون پمز میں زیر علاج ہے۔