مکہ میں سعودی امام مسجد پر قاتلانہ حملہ

مکہ میں سعودی امام مسجد پر قاتلانہ حملہ
کیپشن: Image Source : Twitter

مکہ مکرمہ:مکہ مکرمیں ایک بدبخت نے معمر امام مسجد کی عزت و تکریم کو پسِ پشت ڈال کر اس پر قاتلانہ حملہ کر دیا۔

مقامی عربی ویب سائٹ سبق کے مطابق قنقذہ کمشنری کی القوز تحصیل میں ایک بڑا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شقی القلب شخص نے امام مسجد حسین السہاری کو اس وقت پیٹ ڈالا جب وہ مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر آ رہے تھے۔اسی دوران ایک شخص ان کی طرف بڑھا اور تیزی سے ان کے چہرے پر گھونسوں کی بوچھاڑ کر دی۔

قریب تھا کہ وہ امام مسجد کو مزید جسمانی تشدد کا نشانہ بنا کر زندگی سے ہی محروم کر دیتا کہ وہاں موجود دیگر نمازی ساری صورتِ حال دیکھ کر آگے بڑھ کر حملہ آور کو روکنے کی تو وہ وہاں سے فرار ہو گیا۔

جبکہ امام مسجد کو لہولہان حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امام مسجد نے بتایا کہ ان کا حملہ آور سے کسی بات پر تنازعہ تھا۔ حملہ آور انہیں کئی بار واٹس ایپ پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے چکا تھا۔ اس واقعے کی رپورٹ مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کرا دی گئی ہے۔