حرمین ایکسپریس ٹرین کا 70فیصد عملہ خواتین پر مشتمل

03:17 PM, 21 Mar, 2019

جدہ :  الحرمین ایکسپریس ٹرینوں کے اسٹیشنوں پر کام کرنے والے سعودیوں کی تعداد 650تک پہنچ گئی۔

ان میں 70 فیصد خواتین ہیں۔ الوطن اخبار نے خصوصی ذرائع کے حوالے سے جاری کردہ اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 2019ء کے اختتام تک حرمین ٹرین کے اسفار کی ہفت روزہ تعداد 35تک پہنچ جائیگی۔

حرمین ٹرین کا عملی آغاز 11اکتوبر 2018ء کو ہوا۔ ذی الحجہ کے مہینے میں ٹرین کے اسفار کی تعداد بڑھائی گئی۔2 لاکھ 50ہزار سے زیادہ افراد حرمین ایکسپریس ٹرین سے سفر کرچکے ہیں۔

مزیدخبریں