آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اور پرومو جاری کر دیا

آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اور پرومو جاری کر دیا

راولپنڈی:میڈیا کی آواز،،،پاکستان زندہ باد۔آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک اور پرومو جاری کر دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پرومو جاری کیا گیا۔

دوسری جانب 23 مارچ کو یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئےملک بھر میں تقریبات کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاک فوج کے دستوں کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ اہم شاہراہوں پر قومی پرچم اور پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے بینرز آویزاں کردیئے گئے۔

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔پریڈ میں پاکستان کی بری، بحری اور فضائی افواج کے ساتھ آذربائیجان اور سعودی دستے بھی شرکت کریں گے۔

ترکی کے ایف 16،چین کے جے 10طیاروں کا فلائی پاسٹ بھی ہوگا جبکہ ہپاکستان نیوی نے 23 مارچ کی مناسبت سے خصوصی ٹیلی فلم بھی تیار کی ہے۔