بہت زیادہ ڈپریشن کا شکار تھی،یاسر کے آنے سے بہت زیادہ مثبت تبدیلیاں آئیں:اقرا عزیز

بہت زیادہ ڈپریشن کا شکار تھی،یاسر کے آنے سے بہت زیادہ مثبت تبدیلیاں آئیں:اقرا عزیز
کیپشن: تصویر ٹوئٹر

اسلام آباد : پا کستا نی اداکارہ اقرا عزیز نے کہا ہے کہ ان کی زندگی میں یاسر کے آنے سے بہت زیادہ مثبت تبدیلیاں آئیں۔

ایک انٹرویو کے دوران اقرا عزیز نے یاسر حسین سے تعلق کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہو ئے کہا ہے کہ یاسر بہت اچھے دوست ہیں۔

ادا کارہ نے مزید بتایا کہ میں بہت زیادہ ڈپریشن اور تناﺅ کا شکار تھی۔یاسر کی آمد سے بہت زیادہ مثبت چیزیں ہوئیں۔

یاسر کی بدولت مجھے زندگی کو مختلف نظر سے دیکھنے میں مدد ملی، یاسر حسین نے مجھے محدود شخصیت کے خول سے نکال کر نئی چیزوں کو اپنانے کے لیے تیار کیا۔