مشال قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا،2ملزمان کو عمر قید ،2کو بری کردیا گیا

11:06 AM, 21 Mar, 2019

پشاور:توہین مذہب کے الزام میں قتل کئے جانے والے طالبعلم مشال قتل کیس کا فیصلہ سنادیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مشال قتل کیس میں  عدالت نے 2ملزمان کو عمر قید جبکہ دو کو بری کردیا۔اس سے قبل عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر کیسکا فیصلہ 12 مارچ کو محفوظ کیا تھا۔

عدالتی فیصلے میں عارف مردانوی اور اسد کاٹلنگ کو عمر قید کی سزاسنائی گئی ،جبکہ اظہار اللہ اور صابر مایار کو بری کر دیا ۔ستمبر 2018 کو انسداد دہشت گردی عدالت نے کیس میں ملوث 4 ملزمان اسد کاٹلنگ، صابر مایار، عارف خان مردانوی اور اظہار اللہ پر فرد جرم عائد کی تھی۔

فیصلہ  سنانے کے لیے 16 مارچ کی تاریخ مقررکی  گئی تھی لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پرفیصلہ 21مارچ تک موخرکردیا۔قبل ازیں 7 فروری 2018 کو ایبٹ آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بھی مشال خان قتل کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

جس میں 58 گرفتار ملزمان سے ایک ملزمعمران کو قتل کا جرم ثابت ہونے پرسزائےموت اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

مزیدخبریں