شام : دمشق کی نواحی مارکیٹ میں راکٹ حملے سے 35 افراد ہلاک

11:19 PM, 21 Mar, 2018

دمشق : شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے کی مارکیٹ میں راکٹ حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے کی مارکیٹ میں راکٹ حملے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے۔

شام کے سرکاری میڈیا نے باغیوں پر راکٹ فائر کرنے کا الزام لگایا ہے ،  گزشتہ روز غوطہ کے علاقے عربین ٹاؤن میں سکول کی عمارت پر بمباری کے نتیجے میں 16 بچے اور 4 خواتین ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک ماہ سے جاری بمباری میں دمشق کے مضافاتی علاقے غوطہ میں ایک ہزار 450 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں