لاہور: پاکستان سپر لیگ تھری میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین کھیلا جانیوالا تیسرا پلے آف میچ بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ 8:15 بجے تک شروع ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق میچ کو 16 اوورز تک محدود کیا گیا ہے، جبکہ سٹیڈیم کا عملا تاحال گراونڈ کو خشک کرنے میں مصروف ہے۔
میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے والے علیم ڈار کا کہنا ہے کہ کچھ دیر میں کوشش کر رہے ہیں میچ 8 بجکر 15 منٹ پر شروع ہو جائے۔
دوسری جانب دونوں ٹیموں کو سخت سیکیورٹی حصار میں ہوٹل سے اسٹیڈیم پہنچایا گیا۔ پشاور کو بنگلا دیشی اوپنر تمیم اقبال کی خدمات میسر نہیں ہوں گی جو گھٹنے کی انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے بنکاک روانہ ہوگئے ہیں۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم ابھی تک پوری طرح فٹ نہیں ہوئے اور پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے ان کی عدم موجودگی میں پہلے ایون مورگن نے کپتان کے فرائض انجام دیے جب کہ آج محمد عامر کو قیادت سونپی گئی ہے، کراچی کنگز کے اسٹار آل راونڈر شاہد آفریدی بھی انجری کے سبب میچ نہیں کھیل رہے۔