اسٹیفن ہاکنگ کو آخری رسومات میں جلانے کا فیصلہ کر لیا گیا

05:59 PM, 21 Mar, 2018

لندن: نامور سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات 31 مارچ کو ادا کی جائیں گی جس میں ان کو جلانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیفن ہاکنگ کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئی سیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبر کے قریب دفنائی جائے گی۔

اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں لوسی، روبرٹ اور ٹم کا کہنا ہے کہ ان کے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں اپنی زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ موٹر نیورو مرض میں مبتلا اسٹیفن ہاکنگ 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں چل بسے تھے۔

مزیدخبریں