چیف جسٹس الیکشن کیلئے ملک میں 90 دن کا جوڈیشل مارشل لاءلگادیں:شیخ رشید

04:38 PM, 21 Mar, 2018

راولپنڈی:عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الیکشن کیلئے ملک میں 90 دن کا جوڈیشل مارشل لاءلگانے کی درخواست کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک دو ماہ تک صدر مملکت بھی ریٹائر ہونے والے ہیں،صدرکی مدت پوری ہونے پر سنجرانی قائم مقام صدر ہونگے،سلیم مانڈوی والا چیئرمین سینیٹ بن جائیں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے چیف جسٹس سے دورخواست کی کہ چیف جسٹس 90 دن کیلئے جوڈیشل مارشل لالگادیں،سپریم کورٹ سے نگراں حکومت سے متعلق بھی سب کوتوقع ہے،تمام احکامات پورے کرنے کیلئے چیف جسٹس صاحب جوڈیشل مارشل لگائیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا کہ سیاسی محاذ پر ہر طرح سے لڑیں گے ہمارے وزیراعظم امریکی نائب صدر کو اکیلے میں ملے،ظفراللہ جمالی رمسفیلڈ کواکیلے ملے تو فارغ کردیئے گئے،موجودہ اسمبلی سے زیادہ دکھ اس وجہ سے ہے کہ وہ نیاصدرلاناچاہتے تھے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نوازشریف کہتے ہیں وہ نہیں توکوئی ملک نہیں چلاسکتااس لیے بحران پیداکیاجارہاہے،نوازشریف اللہ بڑا ہے اس نے آپ کو پکڑا ہے جبکہ شہبازشریف وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 1974 ءسے ٹیکس ادا کررہا ہوں اور میرا کیس سپریم کورٹ میں ہے۔

مزیدخبریں