احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کی متفرق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا

04:00 PM, 21 Mar, 2018

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نواز شریف  کی ایون فیلڈ ریفرنس میں متفرق درخواست پر فیصلہ سنا دیا احتساب عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے  درخواست نمٹادی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نقیب اللہ محسود قتل کیس،راﺅ انوار سپریم کورٹ میں پیش،گرفتار کرلیا گیا

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے گزشتہ روز محفوظ کئے گئے فیصلہ کو سنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ واجد ضیا بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کرائیں، وکیل صفائی کو اعتراض اٹھانے کا حق حاصل ہے۔واجد ضیاء کو دوران بیان ملزمان کے گنہگار یا بے گناہ قرار دینے سے متعلق رائے نہیں دے سکتے۔

یہ بھی پڑھیں:پانامہ فیصلے پر سپریم کورٹ کے اندر سے بھی آوازیں آرہی ہیں،فیصلے کیخلاف بولنا حق ہے،نواز شریف
عدالت کی جانب سے درخواست نمٹاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گواہ کے بیان کے دوران اٹھائے گئے اعتراضات پر فیصلہ بیان سننے کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:نقیب اللہ قتل کیس،سپریم کورٹ کے حکم پر 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل

خیال رہے کہ نواز شریف کے وکیل کی جانب سے گزشتہ روز رخواست دی گئی تھی کہ پہلے طے کیاجائے کہ واجد ضیاء کون سے دستاویزات دے سکتے ہیں  جس پر احتساب عدالت نے  دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزیدخبریں