لاہور میں تیز بارش،پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین آج دوسرا ایلمیینیٹر میچ متاثر ہونے کا خدشہ

03:34 PM, 21 Mar, 2018

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا دوسرا ایلمیینیٹر میچ آج پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے مابین قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ لاہور میں صبح سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آفریدی اور عماد وسیم کی انجری کے باعث کراچی کنگز کی قیادت محمد عامر کے سپر د کردی گئی

گزشتہ روز بھی لاہور میں بارش وقفے وقفے سے ہوئی تاہم پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین سنسنی خیز مقابلے کے بعد زلمی کے ایک رن سے فتح حاصل کی تھی۔آج دوسری فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوگا اور پشاور زلمی،کراچی کنگز کے مابین قذافی سٹیڈیم میں میچ شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی کنگز کے مداحوں کیلئے بری خبر،شاہد آفریدی آج پشاور زلمی کیخلاف میچ نہیں کھیل سکیں گے

شاہد آفریدی اور عماد وسیم کراچی کنگز کی ٹیم سے انجری کے باعث باہر ہوچکے ہیں جبکہ اگر آج بارش نہ رکی تو کراچی کنگز کی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گی۔یاد رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکی ہے اور آج جو بھی ٹیم جیتے گی وہ 25 مارچ کو کراچی میں فائنل کھیلے گی۔

مزیدخبریں