خواتین کے دل کی دھڑکن ڈرامہ سیریل "خانی"کی جان سمجھے جانے والے معروف ترین اداکار فیروز خان جلد رشتہ ازدواج میں بندھ جائیں گے ، کچھ عرصہ قبل فیروز خان نے انکشاف کیا تھا کہ وہ محبت جیسے خوبصورت رشتے میں بندھ چکے ہیں اور بہت جلد وہ ایک ہوجائیں گےجبکہ ان کی زندگی میں آنے والی خاتون کا تعلق شوبز سے نہیں ہے۔
فیروز خان کا مزید کہنا تھا میں اپنی زندگی کے بارے میں سب کچھ بتا نا نہیں چاہتامگر یہ سچ ہے کہ جلد شادی کرنے والا ہوں ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کام اور پرسنل لائف کے بیچ میں ایک لائن ہونی چاہئے۔
دوسری جانب ذرائع سے معلو م ہوا ہے کہفیروز خان کے دل کی ملکہ کا نام علیزے فاطمہ رضا ہے،جن کو فیروز خان کے گھر والوں نےپسند کیا چونکہ علیزے فاطمہ بہت خوبصورت ہیں جن کی محبت میں فیروز خان کوگرفتار ہونے میں دیر نہ لگی ۔
ذرائع کہ مطابق شادی کاپہلا فنکشن سنگیت26 مارچ کو ہوگا ، جس میں شوبز سے تعلق رکھنے والے قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے ۔نکاح اور رخصتی کی رسم 30 مارچ کو ہو گی اور ولیمہ وقفے کے بعد3اپریل 2018 ءکو منعقد کیا جائے گا۔