اسلام آباد:کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کے والد نے راﺅ انوار کے پیش ہونے پر سپریم کورٹ کا شکریہ اداکیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے بعد ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کردیا گیا
ذرائع کے مطابق آج سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کے نامزد ملزم سابق ایس ایس پی ملیر راﺅ انوار کی پیشی کے بعد گرفتاری ہوئی جبکہ سپریم کورٹ نے 5 رکنی جے آئی ٹی بھی تشکیل دیدی ہے۔
اس حوالے سے ردعمل دیتے ہوئے نقیب اللہ محسود کے والد نے محمد خان محسود نے نیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاسپریم کورٹ کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ سپریم کورٹ سے ہی انصاف ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں:نقیب اللہ قتل کیس،سپریم کورٹ کے حکم پر 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل
قبل ازیں سپریم کورٹ کی کی جانب سے نقیب اللہ کے اہلخانہ سے راﺅ انوار کو نقصان نہ پہنچانے کا حلف نامہ لیا گیا کہ یقین دہانی کرائیں کہ محسود قبیلے کی طرف سے راﺅ انوار کی جان کو کوئی نقصان نہ پہنچایا جائے۔
ویڈیو دیکھیں: