اسلام آباد:نقیب اللہ محسود قتل کیس میں نامزد ملزم راؤ انوار کو گرفتار کرنے کے بعد ڈپلومیٹک انکلیو منتقل کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:نقیب اللہ قتل کیس،سپریم کورٹ کے حکم پر 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل
ذرائع کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر کو سپریم کورٹ سے گرفتار کرنے کے بعد بکتربند گاڑی میں اسلام آباد پولیس کے سخت سیکورٹی حصار میں ڈپلومیٹک انکلیو پہنچایا گیا جبکہ راﺅ انوار کو بکتر بند گاڑی میں عدالت کے عقبی دروازے سے لے جایا گیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ راﺅ انوار کی سکیورٹی سندھ پولیس کی ذمہ داری ہے۔
آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا کہ جب تک راﺅ انوار پر الزامات ثابت نہیں ہوتے وہ مجرم نہیں ہیں اورجیسے ہی سکیورٹی محسوس کریں گے ویسا ہی کریں گے۔