پانامہ کیس میں جو نا انصافی ہوئی اس کی زد میں بہت لوگ آئیں گے:مریم نواز

12:08 PM, 21 Mar, 2018

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما اور سابق وزیراعظم میاں نوا ز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ پانامہ کیس میں جو نا انصافی ہوئی اس کی زد میں بہت لوگ آئیںگے ،پوری قوم دیکھ رہی ہےپانامہ کیس میں اقامہ پرنااہلی ہوئی۔

ذرائع کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافی کے شیخ رشید کے کیس سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے مخالفین کے ساتھ بھی زیادتی ہو ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پانامہ فیصلے کے اثرات ملک پر بھی ہوئے ہیں ، ملک کے منتخب وزیراعظم کو سیاسی بنیادوں پر بنائے مقدمے کی وجہ سے نااہل قراردیاگیااب ایسانہیں ہوناچاہیے۔

مزیدخبریں