ملتان :ملتان میں چوری کے مقدمہ کے ملزم نے علاقہ مجسٹریٹ کی جانب سے خود کو بری نہ کرنے پر دھمکیاں دینے کے بعد جوتا اچھال دیا جس سے عدالت میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق مطابق گزشتہ روز علاقہ مجسٹریٹ زاہد قیوم کی عدالت میں تھانہ چہلیک میں درج چوری کے مقدمہ میں ملزم اعجاز احمد کو بخشی خانہ لا کر پیش کیا گیا تو ملزم نے مجسٹریٹ سے کہا کہ اگر آج اس کو بری نہیں کیا تو وہ اسے جان سے مار دے گا۔
یہ بھی پڑھیں :- آخری اوور میں 25 رنز درکار تھے ،22 رنز بنانے کے بعد راحت علی نے کون سی غلطی کی کہ میچ ہار گئے
پھر ملزم نے بدتمیزی کرنے کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے پکڑنے کی کوشش کی تو ملزم نے اپنا جوتا اتار کر فاضل جج کی طرف اچھال دیا جس پر علاقہ مجسٹریٹ اپنے چیمبر میں چلے گئے اور پولیس اہلکار ملزم کو پکڑ کر واپس بخشی خانہ لے گئے جس کے بعد ضلع کچہری میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں :- اہم ترین میچ میں سرفراز احمد نے شکست کی اصل وجہ بیان کر دی