جہلم وادی میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق،6 زخمی

10:53 AM, 21 Mar, 2018

مظفر آباد:آزادکشمیر کے علاقے جہلم وادی میں جیپ گہری کھائی میں گرنے سے 9 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:اہم ترین میچ میں سرفراز احمد نے شکست کی اصل وجہ بیان کر دی

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے علاقہ چکوٹھی میں کھلانا گاﺅں کے مقام پر جیپ گہری کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ 6 افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن کا ڈاکٹروں کی جانب سے علاج کیا جارہا ہے۔

پولیس کے مطابق حادثہ دکھن موڑ کے مقام پر پیش آیا جب جیپ کھلانا گاﺅں سے چکوٹھی جارہی تھی۔لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں