ریاض: معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے کہا ہے کہ سعودی چین تعلقات سے پاکستان پر بھی اچھے اثرات مرتب ہوں گے ۔
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت توانائی سیکٹرز ، گوادرپورٹ ،اکنامک زون پر توجہ دے رہی ہے ۔ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے ۔ بھارت کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں پاکستان کشمیری عوام کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی زمین ہمارے خلاف استعمال ہورہی ہے ۔ کوشش ہے کہ افغانستان سے مل کر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ پوری دنیا میں ضرب عضب اور ردالفساد آپریشن کو سراہا جارہا ہے ۔