بالی وو: ڈ اداکار شاہ رخ خان کا ممبئی میں موجود گھر 'منت' اتنا خوبصورت اور شاندار ہے کہ شاید ہر کوئی اس کا دورہ کرنا چاہے گا لیکن حال ہی میں ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جسے دیکھ کر شاید کوئی بھی ان کے گھر کا رُخ نہ کرے۔اس ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنے مداحوں سے باتیں کرتے نظر آئے، تبھی ایک دم پیچھے سے ایک بھوت کی آواز آئی، جو شاہ رخ کے گھر میں داخل ہوچکی تھی۔
اس بھوت کا نام ششی تھا، جو پنجاب کے علاقے فلور سے آئی تھی، اور حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ بھوت شاہ رخ خان کی بہت بڑی مداح بھی ہے۔دراصل اداکارہ انوشکا شرما اپنی فلم 'فلوری' کی تشہیر اس منفرد انداز سے کررہی ہیں، جہاں وہ مختلف جگہ اور لوگوں کے ساتھ بات کرتی اور انہیں مشورے بھی دیتی۔
انوشکا شرما کی فلم 'فلوری' اداکارہ کی پروڈکشن میں بننے والی دوسری فلم ہے، اس فلم میں اداکارہ دلجیت دوسانج بھی اہم کردار کرتے نظر آئیں گے۔فلم فلوری رواں سال 24 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔