بھارت میں اقلیتوں کے حقوق غیر محفوظ ہیں: غلام نبی آزاد

08:59 PM, 21 Mar, 2017

نیوویب ڈیسک

سری نگر:  کشمیری رکن پارلیمان غلام نبی آزاد نے مودی سرکار کو یہ کہہ کر آئینہ دکھا دیا کہ بھارت میں اقلیتوں کے حقوق غیر محفوظ ہیں جبکہ مودی کے شاگردِ خاص اور آر ایس ایس کے تربیت یافتہ یو پی کے نئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ مسلمانوں کے خلا ف زہر اُگل رہے ہیں۔

ایک طرف بھارتی رکنِ پارلیمان نے مودی سرکار کو آئینہ دکھایا تو دوسری طرف مودی نے آرایس ایس کا ایجنڈا آگے بڑھایا۔
غلام نبی آزاد نے لوک سبھا میں اقلیتوں کے حقوق کو دبائے جانے پر شور مچایا۔ مگر مودی سرکار انتہاپسند تنظیموں کا ایجنڈا آگے بڑھانے میں لگی ہے۔
مساجد میں مورتیاں رکھنے، بابری مسجد کی جگہ رام مندر بنانے کی باتیں کرنے والے یوگی آدتیہ کو یوپی کا وزیراعلیٰ بنا نا مودی سرکا ر کی مسلمان مخالف پالیسی کی واضح مثال ہے۔

مزیدخبریں