پاکستان پینٹنگولر کپ کے لیے پانچوں ٹیموں کے منتخب پلیئرز کا اعلان کر دیا گیا

پاکستان پینٹنگولر کپ کے لیے پانچوں ٹیموں کے منتخب پلیئرز کا اعلان کر دیا گیا

لاہور: پاکستان ون ڈے پینٹنگولر کپ کے لیے پانچوں اسکواڈز کے منتخب پلیئرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔پاکستان کپ ون ڈے پینٹنگولر ٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہو گا ا،مقابلے مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔ عمر اکمل، انور علی، فخر زمان، محمد رضوان اور عماد وسیم ٹیموں کی قیادت کریں گے۔ٹیموں کیلیے کرکٹرز کا انتخاب پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔

پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیموں میں ایمرجنگ، ریجنل، بیٹسمین، بولر اور آل رائونڈر کی کیٹگریز میں پلیئرز کو چنا گیا۔ عمر اکمل، انور علی، فخر زمان، محمد رضوان اور عماد وسیم ٹیموں کی قیادت کریں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پنجاب کے کپتان عمر اکمل کے ساتھ اسکواڈ کا اعلان کیا.

پنجاب کی ٹیم میں عمر اکمل کپتان، ناصر نواز، کامران اکمل، سلمان بٹ، عمر امین، خوشدل شاہ، ذوالفقار بابر، جنید خان، بلاول بھٹی، فہیم اشرف، حماد اعظم، رضا علی ڈار، عبدالرحمان مزمل، سعد نسیم اور ارسل شیخ شامل ہیں۔

سندھ کی ٹیم انور علی کپتان، سیف بدر، خرم منظور، فواد عالم، آصف ذاکر، زین عباس، رومان رئیس، اسامہ میر، میر حمزہ، محمد نواز، اکبر الرحمان، محمد حسن، عمر گل، سعود شکیل اور حسن محسن پر مشتمل ہے۔