کراچی: پاکستانی ٹی وی ڈراموں میں اپنی اداکاری کی بدولت شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی معروف اداکارہ مایا علی فلموں و ماڈلنگ کی دنیا میں سرگرم ہوگئیں۔ وہ گلوکار علی ظفر کیساتھ اپنے فلمی کیریئر کی پہلی فلم ”طیفا ان ٹربل “ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باوجود فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کے ملبوسات کی تشہیری مہم میں حصہ لے رہی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ماڈلنگ کی دنیا میں کئی اداروں کی جانب سے مختلف پراڈکٹس کی آفرز ملنے کے باوجود فلم کی شوٹنگ میں مصروف رہی۔ بدلتے موسم کے ملبوسات کی تشہیری مہم کا حصہ بن کر مسرت ہوگی۔انہوں نے کہا میری پہلی فلم بھی شائقین کیلئے ایک نئی تبدیلی کا پیش خیمہ بنے گی۔ملکی فلم انڈسٹری کے استحکام میں فیشن ، بیوٹی اور فنکاروں کی محنت اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔