سکھوں کی عبادت گاہ پر دہشت گردانہ حملہ کرنے والوں کو 7 برس قید کا حکم

08:03 PM, 21 Mar, 2017

ایسن: جرمن شہر ایسن کی عدالت نے سکھوں کی ایک عبادت گاہ پر بارود سے کیے جانے والے ایک حملے میں ملوث تین نو عمروں کو قید کی طویل سزائیں سنائی ہیں۔

عدالتی ترجمان کے مطابق تینوں نو عمروں کو، جن کی عمریں سترہ سترہ برس ہیں، سات سال، چھ سال اور نو مہینے اور چھ سال قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔

ان نوجوانوں نے سولہ اپریل 2016 کو اس گردوارے پر ایک دیسی ساختہ بم پھینکا تھا، جس کی زَد میں آ کر گردوارے کا ایک گرنتھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔ اس دھماکے سے گردوارے کا داخلی دروازہ  تباہ ہو  گیا تھا۔

مزیدخبریں