کولکتہ : بھارتی پلے بیک سنگر الکا یاگنک نے اپنی دلکش آواز کے ذریعہ کئی سالوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کیا ہے لیکن وہ ایک عرصے سے گمنامی کی زندگی گزار رہی ہیں. انہوں نے کہا’فی الحال ممبئی میں ہی ہوں اور گھر میں چھپی بیٹھی ہوں، میڈیا سے ذرا گھبراتی ہوں، ساری زندگی اتنے انٹرویوز دیئے کہ اب تھک گئی ہوں۔کولکتہ کے ایک متوسط طبقے سے آنے والی الکا یاگنک کی پیدائش 20 مارچ 1966 کو کلکتہ میں ہوئی تھی۔
ان کے دور سے اب تک فلمی دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے بارے میں ان کا کہناتھا کہ آج موسیقی کے لحاظ سے گانوں کا انداز بدل چکا ہے، میلوڈی اب کم سنائی دیتی ہے، صوفی ریمکس اور آئیٹم سانگ اب زیادہ سنائی دیتے ہیں۔ اس لحاظ سے آج کا دور پہلے سے بالکل مختلف ہے۔ یہاں کسی کا زیادہ دیر ٹکنا بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریئلٹی شو کی وجہ سے کئی فنکاروں کو مواقع مل رہے ہیں لیکن موسیقی کی کوالٹی اچھی نہیں ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں مزید اچھے اور میلوڈی والے گانے ضرور آئیں گے۔