نئی دہلی : بھارت میں 27سالہ ماڈل خوشبو بھٹ نے پنکھے سے لٹک کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق 27سالہ ماڈل خوشبو بھٹ ماڈلنگ کے ساتھ ساتھ ٹی وی اینکر کے طورپر بھی ملازمت کر چکی تھی، وہ جودھپور میں اپنے والد منیش اور دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھی۔
پولیس حکام کے مطابق خوشبو بھٹ کی موت پر تحقیقات جاری ہیں تاکہ خودکشی کی وجہ سامنے آسکے تاہم ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ اس نے اپنے والد کیساتھ دوپہر کا کھانا کھایا اور پھر اپنے آپ کو کمرے میں بند کر لیا۔خاندان کا کہنا ہے کہ خوشبو کے والد نے اسے زیادہ کھانا کھانے سے روکا تھا کیونکہ وہ شوگر کی مریضہ تھی تاہم اس بات پر وہ غصہ میں آگئی اور اٹھ کر کمرے میں چلی گئی۔ جب کئی گھنٹوں تک اس نے کمرے کا دروازہ نہیں کھولا تو اہل خانہ ہمسائیوں کی مدد سے دروازہ توڑ کر اند ر داخل ہوئے جہاں وہ پنکھے سے جھول رہی تھی۔