امریکا عراق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا ، ٹرمپ کی یقین دہانی

05:09 PM, 21 Mar, 2017

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی وزیر اعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا عراق کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑے گا۔

وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ اور عراقی وزیر اعظم حیدرالعبادی کی ملاقات ہوئی،دونوں رہنماؤں نے داعش کے خلاف جنگ سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر صدر ٹرمپ نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ عراقی وزیراعظم نے سفری پابندیاں اُٹھانے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا۔

یہ اہم ملاقات ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب موصل میں امریکی حمایت سے داعش کے خلاف فوجی آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں