رحیم یار خان :ملک میں گاڑیوں کی طلب میں بے پناہ اضافے کی وجہ سے گاڑیوں کی بلیک مارکیٹینگ میں ہوشربائ اضافہ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے عام صارف کی ملک بھرمیں ہنڈا،ٹیوٹااورسوزوکی کے ڈیلرزگاڑیوں کیلئے بکنگ نہیں کررہے بلکہ فرضی ناموں پربکنگ کرکے گاڑیاں زائد قیمت پرجسے اون کہاجاتاہے فروخت کرتے ہیں جس سے ملک کی 70%گاڑیاں مافیاکے زریعے بلیک مارکیٹ کے زریعے فروخت ہورہی ہیں جن کا ماہانہ نفع کروڑوں روپے میں ہے۔اس طرزعمل سے بلیک منی کووائٹ کیاجارہاہے۔
ملک بھرمیں عام صارف کوبھی بغیراضافی قیمت اداکیے اپنی مرضی کی گاڑی مل سکے۔ بڑی گاڑیوں پرفی گاڑی اون 5سے سات لاکھ روپے چل رہاہے اورچھوٹی گاڑیوں پرڈیڑھ سے تین لاکھ روپے اون چل رہاہے۔
جس کاصارف کوبے حدنقصان ہورہاہے اوراس کافائدہ صرف مافیاکوہورہاہے۔حکومت کوبھی اس کاکوئی فائدہ نہیں پہنچ رہاانہوںنے کہا کہ اگرحکومت نے فوری طورپراس حوالے سے کوئی اقدام نہ اٹھانا چاہیئے۔چیرمین کار ایسوسی ایشن افتخار انجم کا کہنا ہے کہ اگر اس سلسلے میں حکومت کوئی قدم نہ اُٹھایا تو ہم بھرپور احتجاج کریں گئے۔