ممبئی:بالی ووڈکو کئی بلاک بسٹر فلمیں دینے والی اداکارہ رانی مکھر جی کا آج 39واں جنم دن ہے ۔
اکیس مارچ1978کو بھارتی ریاست مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ میں پیدا ہونے والی رانی مکرجی نے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کا آغاز فلم”راجا کی آئیگی بارات “سے کیا تاہم انہیں پہلی کامیابی کرن جوہر کی فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ میں معاون اداکارہ کی حیثیت سے ملی۔
اس کے بعد ان کی فلم ساتھیا،ہم تم،یووا،بلیک ،غلام،چلتے چلتے،بنٹی اور ببلی،پہیلی ، کبھی الوداع نا کہنا،نو ون کِلڈ جیسیکا، مر دانی اورتلاش باکس آفس پر بیحد کامیاب ثابت ہوئیں۔
بالی ووڈ کو کئی کامیاب فلمیں دینے والی رانی نے اپنے کیریئر کے دوران کئی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے جن میں بیشمار بین الاقوامی ایوارڈز بھی شامل ہیں۔وہ 2014میں بالی ووڈ ہدایتکار ادیتیا چوپڑا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جبکہ ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔