اسلام آباد: پاکستان کے لیے اچھی خبر،بھارتی آبی جارحیت پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی ، بھارت نے 120میگاواٹ کے مایار پن بجلی منصوبہ پر کام روکنے کی یقین دہانی کروا دی انڈس واٹر کمشنرز کا اجلاس میں بھارتی وفد نے پاکستانی موقف تسلیم کیا کہ مایار ڈیم کا ڈیزائن معاہدے کی خلاف ورزی ہے پاکستان کی درخواست پر ڈیم کا ڈیزائن تبدیل کیا جاے گا ، پاکستان نے بھارت سے آرٹیکل 48 کے تحت بگلیار اور سلار کا ڈیٹا بھی مانگ لیا۔یاد رہےبھارت نے 2012 میں مایار پن بجلی منصوبہ کا ڈیزائن پاکستان کو دیا تھا، لوئر کلنای اور پاکل پن بجلی منصوبوں پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی،لوئر کلنای کی تعمیر پر کام کا آغاز ہو چکا ہے کنٹریکٹر کو کام کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔
انڈس واٹر کمشنرز اجلاس : بھارتی آبی جارحیت پر پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی
01:37 PM, 21 Mar, 2017