واشگٹن : امریکی حکام کے مطابق نے بتایا ہے کہ امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کو وائٹ ہاوس میں ایک دفتر دیا جائے گا۔ایوانکا ٹرمپ کو وائٹ ہاوس کی مخصوص معلومات تک رسائی ہو گی، ایوانکا گورنمنٹ ملازم نہیں ہوں گی اور نہ ہی انہیں گورنمنٹ ی طرف سے تنخواہ دی جائے گی باقی وائٹ ہاوس ایڈوائزرز کی طرح ایوانکا کو بھی تمام قواعد و ضوابط کی پاسداری کرنا ہو گی۔
وہ امریکی انتظامیہ کے مرکز ویسٹ ونگ میں کام کریں گی تاہم ان کے عہدے کا کوئی سرکاری نام نہیں ہو گا اور نہ ہی انھیں اس کی تنخواہ ملے گی۔اس عہدے کی رو سے 35 سالہ ایوانکا کو خفیہ معلومات تک رسائی حاصل ہو گی۔
یا د رہے جنوری میں صدر ٹرمپ کی تقرری کے بعد سے ایوانکا بین الاقوامی رہنماوں کے ساتھ صدر ٹرمپ کی ملاقاتوں میں شامل رہی ہیں، جن میں کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور جرمنی کی چانسلر انجلینا مرکل کے ساتھ ملاقاتیں شامل ہیں۔