اسلام آباد: زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، خوف و ہراس سے لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ اسلام آباد اور گردونواح سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 4.2شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی سمیت خیبر پختونخوا ہ کے علاقے مانسہرہ ، صوابی ، اٹک ، واہ کینٹ ، ایبٹ آباداور ہزارہ ڈویڑن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی مقام پر بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.2ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز اٹک کے علاقے حضرو کے قریب تھا ۔