رنبیر کپور سنجے دت بننے کے لیے موٹے تو ہو گئے اب دبلا ہونا مشکل

رنبیر کپور سنجے دت بننے کے لیے موٹے تو ہو گئے اب دبلا ہونا مشکل

ممبئی:رنبیر کپور آج کل میڈیا میں مختلف خبروں کے حوالے آرہے ہیں گزشتہ روز پاکستانی اداکارہ کی معافی ویڈیو کے بعد اب نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرورنبیر کپور نے جوسنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں مرکزی کردارادا کررہے ہیں لیکن بہترین کردار کی عکاسی کے لیے جو انہوں نے اپنا وزن بڑھایا تھا اب وہ اس سے پریشان ہوگئے ہیں۔
بالی ووڈ اداکاررنبیرکپورسنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم میں ان کی زندگی کی 7 پہلو¿وں کی عکاسی کریں گے۔ اداکارآج کل ان کی جوانی کی زندگی کی شوٹنگ کرا رہے ہیں جس کے لیے انہوں نے سنجے دت کی طرح اچھا خاصا وزن بڑھایا ہے۔


اس حوالے سے رنبیرکا کہنا ہے کہ سنجے دت کا کردارادا کرنے پربہت خوش اورپرجوش ہوں، ہدایتکارراج کمار ہیرانی کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آرہا ہے لیکن اس سے قبل کبھی بھی انہوں نے اتنا وزن نہیں بڑھایا ہے لیکن فلم کے کردارکی یہی مانگ تھی لیکن اب میں تیزی سے وزن گھٹا رہا ہوں کیونکہ اب اداکارکی زندگی کے دیگر پہلوﺅں کی شوٹنگ کرنی ہے جس میں سنجے دبلے تھے۔
واضح رہے کہ رنبیرکپور فلم میں سنجے دت، پریش راول ان کے والد سنیل دت اور اداکارہ منیشا کوائرالا ان کی والدہ کا کردار ادا کررہی ہیں۔