اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ جنوبی سوڈان میں باغیوں کے ہاتھوں اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر کی رہائی کیلیے ہر ممکن کوششیں کر رہے ہیں۔مغوی انجینئر ایاز جمالی جنوبی سوڈان میں ایک غیر ملکی کمپنی میں کام کر رہے تھے جنہیں باغیوں نے دیگر چار انجینئرز سمیت اغوا کیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق نفیس زکریا کا کہنا ہے کہ دفتر خارجہ سوڈان میں مبینہ اغوا ہونے والے پاکستانی انجینئر کے معاملے سے آگاہ ہے۔سوڈان میں پاکستانی سفارت خانہ موجود نہیں ، اس لیے ایتھوپیا میں سفارت خانہ سوڈانی حکومت سے رابطے میں ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ مغوی کی رہائی کیلیے تمام وسائل کو بروئے لایاجارہا ہے۔