سیئیول : جنوبی کوریا کی برطرف صدر پارک گیون ہے نے کہا ہے کہ وہ پورے ملک سے معذرت خواہ ہیں۔ذرائع ابلاغ کے مطابق منگل کو دارالحکومت سیﺅل میں استغاثہ کے دفتر پہنچنے پر میڈیا سے مختصر بات چیت میں ان کا کہا تھا کہ وہ عوام سے معذرت کرتی ہیں، وہ نیک نیتی سے سوالات کا جواب دیں گی۔واضح رہے کہ بدعنوانی کے ایک بڑے سکینڈل میں پارک گیون کا نام آنے کے بعد انھیں دس مارچ کو اپنے منصب سے ہاتھ دھونا پڑے تھے جس کے بعد انھوں نے پہلی بارکھلے عام کوئی بات کی ہے۔