نازیوں سے موازنہ ،جرمن چانسلر نے ترک صدر کو خبر دار کر دیا

نازیوں سے موازنہ ،جرمن چانسلر نے ترک صدر کو خبر دار کر دیا


برلن :جرمن چانسلر انجلینا میرکل نے ترک صدر طیب اردوان کو انتباہ دیا ہے کہ وہ جرمن حکام کا نازیوں سے موازنہ نہ کریںانجلینا میرکل نے کہا اگر طیب اردوان نے اپنے بیانا ت بند نہ کئے تو تو ترک سیاست دانوںپر پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔یاد رہے کہااس ماہ کے آغاز پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جرمنی میں ترک شہریوں کی ریلیوں کو روکے جانے پر شدید تنقید کی تھی اور جرمنوں کے اس اقدام کو نازی ازم کی باقیات قرار دیا تھا۔
ریلیاں ترکی میں آئندہ ماہ آئینی تبدیلیوں کے لیے ہونے والے ریفرینڈم کے تناظر میں منعقد کی جانی تھیں اور ان کا مقصد جرمنی میں مقیم 30 لاکھ ترک باشندوں کو ووٹ دینے پر آمادہ کرنا تھا۔
جرمن چانسلر نے ترک صدر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے بیانات میں لوگوں کی قربانیوں کو نہیں دیکھا جاتا جن پر مقدمے چلے اور وہ نازیوں کے ہاتھوں مارے گئے۔جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ ترک سیاسدانوں کو عوام کے درمیان آنے کے لیے جرمن قانون کو دیکھنا پڑے گا۔