صحن کعبہ میں شادی کی پیشکش کرنا ترکی نیوز کاسٹر کو مہنگا پڑ گیا

09:04 AM, 21 Mar, 2017

مکہ:ترک نیوز کاسٹر کے خانہ کعبہ کے صحن میں اپنی منگیتر کو شادی کی پیشکش کر نامہنگا  پڑ گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موصوف کو سعودی شہریوں اور ترکی شہریوں کی جانب سے شدید تنقیدکا نشانہ بنایا جا رہاہے۔

ترکی کے ٹور آپریٹر کو شک ہے کہ اس ویڈیو سے کہیں ترکی پر عمرے کی پابندی نہ لگ جائے ۔ان کا کہناہے کہ ترک شہری کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

ترکی سوشل میڈیا صارفین کا کہناہے کہ یہ غلط عمل تھا ۔مقدس جگہ پر مغربی ممالک کے شہریوں کی طرح کرنا انتہائی نازیبا عمل ہے ۔ کئی سوشل میڈیا صارفین نے تو ٹی وی چینل انتظامیہ سے کہا کہ وہ سے نوکری سے نکال دیں۔

کئی  افراد کا کہنا تھا کہ حرم کی حدود میں شادی نکاح اچھا عمل ہے لیکن اس طرح کرنا درست نہیں ہے ۔

واضح رہے کہ ترکی ٹی وی چینل کے نیوز کاسٹرنے اپنی منگیتر کو خانہ کعبہ کے صحن میں شادی کی انگوٹھی پہنا دی۔نیوز کاسٹر یوسف اکین کا کہناہے کہ میں نے اس لمحے کا پانچ سال انتظار کیاہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک ٹی وی کے نیوز کاسٹر نے کہا کہ اس بار عمرہ کرنے کی غرض سے آیا تو یہ تہہ کیا تھا کہ میں اپنی ہونے والی بیوی کو اس طرح انگوٹھی پیش کروں گا۔خانہ کعبہ کے سامنے اپنی ہونے والی بیوی کو انگوٹھی پہنانے کی خواہش آخر کار پوری ہوئی۔ انگوٹھی پہناتے ہوئے یوسف کا کہناتھا کہ ” آج میں یہاں ہوں ،ہمارے والدین بھی یہاں ہیں۔مجھے تھوڑی سی شرم آرہی ہے لیکن یہ یقین ہے کہ میں کچھ اچھا ہی کر رہاہوں “۔ 

مزیدخبریں