پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کو آج صبح 8 بجے ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے کھول دیا جائے گا

07:52 AM, 21 Mar, 2017

پشاور:پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے پاک افغان سرحد کھولنے کے اعلان کے بعد طورخم بارڈر کو آج ہر قسم کی آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

ادھر چمن میں ایف سی حکام کےمطابق تحریری احکامات ملنے کے بعد ہی باب دوستی کے مقام پر پاک افغان سرحد کھولی جائے گی۔

دوسری جانب کرم ایجنسی پولٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد کھولنے کے احکامات نہیں ملے،کرم ایجنسی میں4مقامات پرپاک افغان سرحد بندرہے گی ۔

مزیدخبریں