میچ فکسنگ کے الزامات ، بابر اعظم کا صحافی مبشر لقمان پر کیس کرنے کافیصلہ

09:16 PM, 21 Jun, 2024

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے میچ فکسنگ کے الزامات پر صحافی مبشر لقمان پر کیس کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بابراعظم الزامات پر کرکٹ بورڈ کے فیصلے کے بعد لائحہ عمل طے کریں گے ، پی یس بی ذرائع کا کہنا ہے کہ  لیگل ڈیپارٹمنٹ الزامات کی چھان بین کر رہا ہے کہ   الزامات لگانے والے ثبوت بھی   سامنے لائیں،الزامات ثابت نہ ہونےپر پی سی بی اینکرکےخلاف لیگل ایکشن لےسکتاہے۔

خیال رہے مبشر لقمان نے بابراعظم پر مہنگے گفٹس کے بدلے میچز کے نتائج بدلنے کاالزام لگایا تھا۔

مزیدخبریں