پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

 پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور: پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

 
متفرق درخواست ملک نجی اللہ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔


درخواست میں موقف  اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے ریلیز اور جلسے روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی، دفعہ 144 لگا کر شہریوں کو بنیادی حقوق سے محروم کیا جارہا ہے۔ 

حکومت پنجاب نے سیاسی جماعتوں کے اجتماع کو روکنے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ کیا ہے۔دفعہ 144 کا نفاذ سیاسی جماعتوں کے اجتماعات کو روکنے کے لیے نہیں کیا جا سکتا ہے۔

درخواستگزار نے استدعا کی کہ عدالت محکمہ داخلہ پنجاب کا 21 جون کا دفعہ 144 نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پنجاب حکومت کے دفعہ 144 کے نوٹیفکیشن کو فوری معطل کرنے کا حکم دے۔

واضح رہے کہ آج ہی پنجاب حکومت نے امن و امان کی موجودہ صورتحال کی روشنی میں صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی اور اس طرح صوبے میں احتجاج اور عوامی اجتماعات پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں