بانی پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف آئینی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

بانی پی ٹی آئی کی عام انتخابات میں دھاندلی کیخلاف آئینی درخواست پر جلد سماعت کی استدعا

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی  نے 8فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی جلد سماعت کیلئے وکیل حامد خان نے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

تحریک انصاف کے وکیل رہنما حامد خان نےبانی پی ٹی آئی  کی 8فروری انتخابات میں مبینہ دھاندلی سے متعلق درخواست کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔

درخواست میں کہا گیاہے کہ 8 فروری انتخابات میں دھاندلی کی انکوائری کی درخواست زیر التواء ہے، دھاندلی کیخلاف درخواست میں عوامی مفاد و بنیادی حقوق کا سوال اٹھایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے بھی نیب کیس میں دھاندلی کیخلاف درخواست پر سماعت کی استدعا کی تھی۔

درخواست میں اسدعا کی گئی کہ  دھاندلی الزامات پر جوڈیشل کمیشن کی درخواست کو 25 جون کو سماعت کیلئے فکس کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں