190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: نیب کے 2 گواہان پر جرح مکمل، سماعت 2 جولائی تک ملتوی

03:40 PM, 21 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 2 جولائی تک ملتوی  کر دی  گئی ، نیب کے 2 گواہان پر جرح مکمل کر لی گئی جبکہ مزید 2 پر ابتدائی جرح بھی کی گئی۔


بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست بھی عدالت میں دائر کی گئی عدالت نے سپرینڈنٹ جیل کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کردی گئی۔


ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء عثمان گل، ظہیر عباس چودھری و دیگر پیش ہوئے۔نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر چودھری نذر، عرفان بھولا اور سہیل عارف پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو  بھی جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست عدالت میں دائر کی گئی۔ عدالت نے سپرینڈنٹ جیل کو بشریٰ بی بی کا طبی معائنہ کرانے کی ہدایت کردی۔ 

 دوران سماعت نیب کے 2 گواہان پر جرح مکمل کی گئی جبکہ مزید 2 پر ابتدائی جرح بھی کی گئی۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت  2 جولائی  تک ملتوی  کر دی۔

مزیدخبریں