پیپلز پارٹی اور  وفاقی حکومت کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا ایک اور اہم دور شروع

 پیپلز پارٹی اور  وفاقی حکومت کے درمیان باقاعدہ مذاکرات کا ایک اور اہم دور شروع

اسلام آباد: پیپلز پارٹی اور  وفاقی حکومت کے درمیان باقاعدہ مشاورت اور  مذاکرات کا ایک اور اہم دور شروع ہو گیا۔


حکومت اور پیپلز پارٹی کی مذاکراتی بیٹھک  وزیر اعظم ہاوس میں ہو رہی ہے، ذرائع  کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں مذاکراتی کمیٹیوں تک معاملے پر اتفاق ہوا تھا، آج کی میٹنگ میں پاور شیئرنگ فارمولا، پی ایس ڈی پی، پنجاب خصوصاً جنوبی پنجاب کے معاملات زیر غور آئینگے۔


 ذرائع  کے مطابق پیپلز پارٹی کی کمیٹی میں چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف شامل ہیں۔  پنجاب سے ندیم افضل چن اور علی موسیٰ گیلانی پیپلز پارٹی کمیٹی کا حصہ ہیں جبکہ حکومتی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، رانا ثنا اللہ، خواجہ آصف شامل ہیں۔  پنجاب کے پاور شیئرنگ کے معاملے پر بھی وزیر اعظم ہاؤس ملاقات میں غور کیا جائے گا۔ 

ذرائع کے مطابق مذاکراتی کمیٹی پنجاب کے انتظامی امور، عہدوں سمیت دیگر معاملات پر غور اور اتفاق رائے قائم کرے گی، مذاکراتی کمیٹیوں کو تمام اختیارات کیساتھ بات چیت کا عندیہ دونوں جانب سے دیا گیا۔کمیٹی میں پنجاب حکومت  کی نمائندگی رانا ثنا اللہ اور خواجہ سعد رفیق کر رہے ہیں،  پنجاب کے ایشوز کے بعد سندھ کے ترقیاتی کام خصوصاً سیلاب متاثرہ بحالی علاقوں کی تعمیر و ترقی کا معاملہ زیر غور آئےگا۔ پیپلز پارٹی سیلاب متاثرہ علاقوں میں رہائشی مکانات، اسپتال اور اسکولز کی تعمیر کیلئے بھی وفاق سے تعاون کی خواہش مند ہیں۔

مصنف کے بارے میں