نیپر اکی یکم جولائی سےگھریلوبجلی صارفین کیلئےفکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

نیپر اکی یکم جولائی سےگھریلوبجلی صارفین کیلئےفکسڈ چارجز عائد کرنے کی تجویز

اسلام آباد: بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کے معاملے پر نیپرا نے   یکم جولائی سےگھریلوبجلی صارفین کے لئے فکسڈ چارجز عائد کی تجویز  پیش کر دی گئی۔ 

 نیپرا ذرائع   کے مطابق مجوزہ فکسڈ  چارجز بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں شامل کیے گئے ہیں، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، گھریلو بجلی صارفین پر ماہانہ 200 تا ہزار روپے فکس چارجز عائد کیے گئے ہیں۔


 نیپرذرائع  کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کے ٹیرف میں پہلے فکسڈ چارجز  نہیں تھے۔ ماہانہ 301 سے 400یونٹ استعمال پر 200روپے فکس چارجز لگیں گے، ماہانہ 401سے 500یونٹ بجلی استعمال پر 400روپے کا فکس چارج شامل ہیں۔ ماہانہ 501سے 600 یونٹ استعمال پر روپے فکس چارج شامل ہو گا، ماہانہ 601 سے 700 یونٹ استعمال پر فکس چارجز 800 روپے ہونگے۔


ماہانہ 700یونٹ سے زیادہ استعمال پر ایک ہزار روپے فکس چارجز ہونگے،تمام فکسڈ چارجزبجلی کے بنیادی ٹیرف کا حصہ ہیں ۔


نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کی درخواست آنے کے بعد ہو گا، وفاقی حکومت اس حوالے سے حتمی فیصلہ  کرے گی۔ نیپرا نے تجاویز وفاقی حکومت کو بھجوا دیں ہیں۔

مصنف کے بارے میں