اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکولوں میں بچوں کیلئے دوستانہ پالیسی متعارف

01:59 PM, 21 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: اسلام آباد کے سرکاری پرائمری اسکولوں  میں زیر تعلیم  بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی۔

طلباء پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری اسکول یکم اگست سے بچے اسکول بیگ نہیں اٹھائیں گے،  نئی پالیسی ہے تحت بچے اسکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا، طلباء کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے۔ یہ فیصلہ والدین اور طلباء دونوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے، نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری پرائمری سکولوں  میں ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں