اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی۔
صوبائی امور اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ۔وزیراعظم کی گورنر کے پی کو خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے وفاقی حکومت ہر ممکن مدد اور وسائل فراہم کرے گی۔