عالمی بینک کی پاکستان کیلئے 53 کروڑ  50 لاکھ  ڈالر قرض کی منظوری

12:27 PM, 21 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 53 کروڑ  50 لاکھ  ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

عالمی بینک  کے مطابق رقم پاکستان میں دو منصوبوں پر خرچ ہو گی،پہلے منصوبے کے تحت 40 کروڑ ڈالر پاکستان کوفراہم کیے جائیں گے۔ رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، رقم کا مقصد زرعی شعبے کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانا ہے،رقم کے ذریعے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔

دوسرے پراجیکٹ کے تحت 13 کروڑ 50 لاکھ ڈالر فراہم کیے جائیں گے،رقم کا مقصد سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کی بہتری لانا ہے۔سندھ میں لائیو اسٹاک کے شعبے کو موسمیاتی تبدیلیاں کے اثرات سے محفوظ بنایا جائے گا۔

مزیدخبریں