واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ امریکا بھارت اور پاکستان کے درمیان براہ راست بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔
واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات، براہ راست بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں تاہم دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کی رفتار، دائرہ کار اور کردار کا تعین امریکا کو نہیں بلکہ دونوں ممالک کو خود کرنا ہے۔ہ
ان کا مزید کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی کے معاملات کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، اس حوالے سے پاکستانی رہنماؤں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ سکیورٹی پر شراکت داری جاری رہے گیہ
میتھیو ملر نے کہا کہ علاقائی سلامتی کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں امریکا اور پاکستان کا مشترکہ مفاد ہے، امریکا پاکستان کے ساتھ عسکری رابطوں کی حمایت کرتے ہیں۔ مستقبل میں بھی پاکستان کےساتھ علاقائی سلامتی پر بات چیت جاری رکھیں گے۔