بلوچستان کے نئے مالی سال کا بجٹ پیش

08:00 PM, 21 Jun, 2024

نیوویب ڈیسک

 کوئٹہ: بلوچستان کے نئے مالی سال کا  بجٹ آج  پیش کیا گیا۔ بجٹ میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو ترجیح دی گئی ہے۔

 بجٹ میں جنرل پبلک سروس کے لئے 138 ارب 40 کروڑ مختص کئے گئے ہیں۔ امن و امان کیلئے 93 ارب 12 کروڑ  روپے رکھے گئے ہیں، اکنامک افیئرز کے محکموں کیلئے 79 ارب 36 کروڑ روپے مختص  گئے ہیں۔

 دستاویزات کے مطابق تحفظ ماحولیات کیلئے 90 کروڑ مختص کئے گئے ہیں، ہاؤسنگ و کمیونٹی سہولیات کیلئے 49 ارب 92 کروڑ روپے مختص کئے گئے،  صحت کیلئے 57 ارب 12 کروڑ روپے مختص کئے گئے ۔

 تفریح و سیاحت، ثقافت و مذہبی امور کیلئے 6 ارب روپے کی رقم رکھی گئی ہے ، تعلیم کے شعبے کیلئے 126 ارب 26 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جبکہ سماجی تحفظ کے شعبے کیلئے 13 ارب 35 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

مزیدخبریں